🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر بات کی، اس دوران ایک مہمان خاتون نے شکوہ کیا کہ ان کی بیٹی 15 سال کی ہیں اور وہ سوشل میڈیا ریلز بنانے کی شوقین ہیں، منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے کہا مذکورہ مہمان خاتون کو جواب دیا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زائد ہے لیکن انہوں نے بیٹی کو سوشل میڈیا ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ان کے والد نے روکا ہوا ہے، وہ موبائل استعمال کرتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ریلز نہیں بناتیں اور نہ ہی انہیں اس کی اجازت ہے۔
اس پر مہمان خاتون نے کہا کہ وہ جب وہ بیٹی کو ریلز بنانے سے روکتی ہیں تو وہ بدتمیزی کرنے لگتی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے انہیں سمجھایا کہ خاتون اپنے شوہر کو بولیں، وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے سے روکیں۔
ٹی وی میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ روشن خیال ہیں لیکن اس باوجود انہوں نے بیٹی کو ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ندا یاسر نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کو سختی سے منع کر رکھا ہے اور یہ کام والد کا ہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روکیں۔
انہوں نے خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ شروع میں آپ لوگ بچی کے ریلز بنانے پر خوش ہوتے ہوں گے، اس لیے آج وہ ریلز بنانے کی ضد نہیں چھوڑتیں اور منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔
پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ سعدیہ امام نے بھی کہا کہ ان کی بیٹی بھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون دیتی ہیں لیکن انہیں اس پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں، صرف انہیں خاص چیزیں دیکھنے کی اجازت ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے
مئی
سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل
🗓️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے
دسمبر
ہم پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے تیار ہیں: اردوغان
🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج روسی
مارچ
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد
🗓️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی
مارچ
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے کمی، مارچ میں 15 فیصد گر گئیں
🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے تنزلی ہوئی
اپریل
امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر
اپریل
مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا
🗓️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
اکتوبر