?️
ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے مفید مشورہ دیا ہے، ورزش کا معمولبے شک سادہ رکھیں لیکن اسے اہمیت دیں۔
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی زندگی کے فیصلےہوں یا ورزش کا معمول اسے بے شک سادہ رکھیں لیکن اسے اہمیت دیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’جو چیز کسی دوسرے شخص کو محض عام سی لگتی ہے، وہ ایک نمایاں اور مؤثر ورزش کا معمول ہو سکتا ہے‘۔اداکارہ نے اپنی ورزش کے معمول کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈیڈ کرل یقینی طور پر ان میں سے ایک ہے! ورزش کا یہ طریقہ کار جسم کے نچلےحصّے اور بازوؤں پر بہت اچھا اثر کرتا ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’اسےدل کی دھڑکن تیز کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’بھروسہ کریں، یہ بالکل کسی جادوکی طرح کام کرے گی‘۔اداکارہ نے اس ورزش کو کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کو صرف 1 منٹ کےاندر 4 راؤنڈز کرنے ہیں، اور درمیان میں صرف 30 سیکنڈ کا وقفہ لینا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’ آپ یہ کرنے کے بعد خود سمجھ جائیں گے کہ ان کے کہنے کا کیا مطلب ہے‘۔


مشہور خبریں۔
آل سعود کی جیلوں میں تشدد کی چونکا دینے والی تفصیلات
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سکیورٹی افسر نے آل سعود کی
ستمبر
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی
عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
ستمبر
عرب ممالک اور اسرائیل کے اقتصادی تعلقات کی راہ میں عوامی مزاحمت بڑی رکاوٹ
?️ 14 دسمبر 2025 عرب ممالک اور اسرائیل کے اقتصادی تعلقات کی راہ میں عوامی
دسمبر
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
دانشوری کی آڑ میں جاسوسی
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: چین میں جاسوسی کے الزام میں 2019 میں گرفتار ہونے
فروری
عبرانی میڈیا کے مطابق حماس کی گوریلا جنگی حکمت عملی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا کہ حماس
جولائی