سچ خبریں: بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی اور سپر اسٹار شری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 برس بعد خاموشی توڑ دی۔
انڈین میڈیا سے تازہ انٹرویو میں بونی کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور انہیں دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کیلئے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ
انہوں نے بتایا کہ دبئی پولیس پر انڈین میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔
بونی کپور کے مطابق شری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔
مزید پڑھیں: زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
واضح رہے کہ 2018 میں شری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جس کے بعد ان کے شوہر پر انہیں قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا اس لیے کہ وہ اس سے کچھ ہی دیر قبل انہیں ملنے دبئی پہنچے تھے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر
مارچ
وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا
نومبر
شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی
جنوری
’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘، گیلانی کی جیت پر بلاول بھٹو کا ردعمل
مارچ
جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں
جولائی
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
مئی
مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار
مارچ
اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ
اکتوبر