?️
سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ممبئی شہر سے گرفتار مشتبہ شخص کے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ ہے، شواہد کی وجہ سے ملزم کو بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تصور کیا جارہا ہے۔
پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈکشٹ گیڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے جس نے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخلے کے ساتھ اپنا نام بھی تبدیل کیا۔’
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملزم کو ممبئی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا جو وجے داس کا نام استعمال کررہا تھا لیکن اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا اصلی نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم 5 یا 6 ماہ قبل شہر میں آیا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا رہا، مزید تحقیقات کے لیے پولیس ملزم سے تفتیش کرے گی۔
اس سے قبل بھارتی پولیس نے ریاست چھتیس گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
ریلوے کی حفاظتی فورس کے ایک نمائندے سنجیو سنہا نے بتایا تھا کہ ’ ہمیں ممبئی پولیس سے مشتبہ شخص کی جانیسوری کی ٹرین میں سوار ہونے کی اطلاع ملی۔’
سنجیو سنہا کے مطابق ممبئی پولیس کے اہلکاروں سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں ملزم کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث پہلے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کو رات دیر گئے گھر میں گھس کر چاقو سے نشانہ بنایا گیا تھا، ان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس میں سے دو وار ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب کیے گئے۔
بولی وڈ اسٹار کو ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ
مئی
کراچی میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 21 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت تیزی ست پھیل
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
?️ 22 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر
اپریل
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
صیہونی میڈیا: امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان خصوصی تعلقات خطرے میں
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک صیہونی تجزیہ نگار نے خبردار کیا
مئی
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس
اگست