?️
مردان: (سچ خبریں) سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کےمفاد میں ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سےکریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مسلم لیگ نواز (ن لیگ) سے بات نہیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب حکومت سے بات ہورہی ہے، لیکن پیش رفت نہیں ہو رہی ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرامید رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ اس ’ڈمی اسمبلی‘ میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے، جب کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی واپسی سے امریکہ میں داخلی کشیدگی بڑھے گی:روس
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی
نومبر
معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ
?️ 21 مئی 2022اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو
مئی
غزہ میں 8 ہزار افراد ملبے تلے لاپتہ
?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں: غزہ کے سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے خبردار
اکتوبر
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی بحریہ کا بجٹ ختم کر دیا ہے؛ امریکی فوجی عہدیدار کا اعتراف
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سربراہ داریل کاڈل نے کہا ہے کہ ایران
مئی
چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا
?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا
جولائی
مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں
جون
شہیدوں کی لاشیں سور کی کھال میں دفن کی جائیں: صہیونی اہلکار
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: مئی، اپریل اور مارچ 18 میں، بیرالسبع، الخصیرہ، بنی بارک،
مئی
تل آویو میں اجلاس کے مقاصد؛ تین عنوانات اور ایک مقصد کے ساتھ ایک میٹنگ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، مصر،
مارچ