معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ

?️

اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہےاگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں،معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلتی۔ ان کاکہنا ہے کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں،جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتےہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیاگیاہے۔جب تک ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کوشش نہیں کرتے بحرانوں سے نہیں نکل سکتے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف ہمارا قرضہ ڈبل کر دے، دوست ملک ساتھ دیں تو صورتحال سنبھل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 24،25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان سے معلوم ہوجائے گا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی یا نہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے ماحول میں اگر ہمارے لیے پریشانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تو وہ لوگ فیصلہ کر لیں جنہیں پوسٹنگ ٹرانسفر میں پڑنے کا شوق ہے ۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️ 1 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے

امریکہ کے احتجاج پر روس کا ردعمل: امریکہ ایک گہرے بحران میں پھنس گیا ہے

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور

روس کے خلاف امریکی سینیٹر کی نئی بیان بازی

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم  نے حال ہی میں یوکرین کے

فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں / 320 فلسطینی زخمی

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

پنجاب میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

?️ 2 مئی 2021لاہور (سچ خبریں )  کورونا کی تیسری لہر کے جاری قہر کی

عراق میں 18 سال سے کم عمر کے 150 داعش کا ورود

?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے اطلاع دی

مقبوضہ کشمیر میں شدید کرفیو، متعدد مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

?️ 21 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے