🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان جیسے کئی پرانے ڈرامے پی ٹی وی کے سنہری دور کی یادیں ہیں جن سے ہم اپنے بچپن میں لطف اندوز ہوئے ہیں، ان سنہری دور کو واپس لانے کے لیے پی ٹی وی نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ناظرین کے لیے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم سروس پی ٹی وی فلکس کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی وی ایک سبسکرپشن پلیٹ فارم سروس ہے جس کے تحت ناظرین پرانے ڈرامے، کامیڈی شوز اور دیگر پروگرامز دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ انہی پروگرامز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ناظرین کے لیے تفریحی صنعت میں پی ٹی وی کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
29 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی کے ایم ڈی سہیل علی خان نے شرکت کی تھی۔
تقریب میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، خالد عباس ڈار اور جاوید شیخ سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات نے ’ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کے جدید دور میں داخل ہونے‘ پر پی ٹی وی کی تعریف کی، جہاں لوگ اب تفریح اور لطف اندوز ہونے کے لیے ٹی وی اسکرین کے بجائے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
پی ٹی وی فلکس 60 سے 90 کی دہائی تک بننے والے مختلف ڈراموں اور پروگراموں کے آرکائیو تک رسائی دے گا، یہ ایپ گوگل پلے اور ایپل کے ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی
نومبر
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس
فروری
امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی
نومبر
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں تھیلیسیمیا
فروری
فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں
مارچ
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور
دسمبر