سجل علی، عدنان صدیقی سمیت دیگر کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، سینئر اداکار عدنان صدیقی سمیت دیگر شوبز شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نواز دیا گیا۔

گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس دوران فن اور آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات ادا کرنا پر متعدد نامور شخصیات کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں حالیہ اچھرا واقعے کے دوران مشتعل ہجوم سے خاتون کو بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے دکاندار جانسن طارق کو بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے والی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور اس کے لیے وہ اپنی مرحوم والدہ سمیت مداحوں کی شکرگزر ہیں۔

سجل علی کو تمغہ امتیاز نوازے جانے پر ماہرہ خان، حریم فاروق، شہزاد رائے، وہاج علی، مایا خان اور دیگر کئی ساتھی اداکاروں نے انہیں مبارک باد دی۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی کو فن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا کہ ’شکریہ ادا کرنے کے لیے نوٹ لکھتے ہوئے اس وقت میں بہت جذباتی ہوں، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے کا سفر کسی غیر معمولی سے کم نہیں تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایوارڈ اتنا ہی آپ کا ہے جتنا میرا ہے۔‘

ٹی وی میزبان جگن کاظم کو ملک کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’مجھے پی ٹی وی میں کام کرنے پر بہت فخر ہے، اور مجھے میڈیا میں اپنے کام کے لیے پہچانے جانے پر اور بھی زیادہ فخر ہے، مجھے پاکستانی ہونے پر بھی بہت فخر ہے اور آج مجھے اپنے ملک کی پہچان ہونے پر سب سے زیادہ فخر ہے۔‘

فلمساز بلال لاشاری، جنہیں فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے شہرت ملی، کو تیسرا اعلیٰ ترین اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

نامور میزبان، اداکار اور رائٹر واسع چوہدری کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے استاد راحت فتح علی خان کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا۔

فنون لطیفہ، قوالی اور گائیکی کے شعبوں میں ان کی خدمات اور قوالی اور جدید موسیقی کے ذریعے پاکستانی فنون کو عالمی سطح پر لے جانے پر انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا، میں اپنے خاندان، دوستوں، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے میں آج تک یہاں پہنچا۔’

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں پہلے 2018 میں ستارہ امتیاز اور اب 2024 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا، میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان کا اچھا امیج دنیا کے سامنے لاؤں۔

اداکار علی عباس نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کے دادا فلمساز، گائیک اور اداکاز مرحوم عنایت حسین بھٹی کو ان کے وفاقت کے 25 سال بعد بالآخر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عنایت حسین بھٹی کا ایوارڈ علی عباس نے وصول کیا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آج آسمان سے مجھے مسکرا کر دیکھ رہے ہوں گے، میں آپ وعدہ کرتا ہوں کہ ابھی منزلیں اور بھی ہیں، انشاء اللہ‘

مشہور خبریں۔

کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی

🗓️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف

ایران-امریکہ مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ کی تاریخ

🗓️ 5 مئی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ آکسیوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران

پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ

نیٹو ممالک کے خلاف روس کے کسی بھی اقدام کا جواب دیں گے: بائیڈن

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ماسکو کی جانب

جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد

🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من

سعودیوں نے یمن میں قیدیوں کی رہائی کوکیا سبوتاژ 

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:   نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدی بورڈ کے سربراہ عبدالقادر مرتضیٰ

آئینی ترمیم پر اتفا ق رائے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے