رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔

دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔

دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

تعلقات اور دوستی کی خبروں پر کبھی دونوں نے کھل کر بات نہیں کی اور نومبر 2024 میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

لیکن اب رمشا خان نے احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

رمشا خان نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارہ کسی ساتھی اداکارہ کی اچھی دوست نہیں ہوسکتی۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے دو بہترین دوست ہیں اور وہ جب بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہیں، ان ہی سے رابطہ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔

رمشا خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے بہترین دوستوں میں یمنیٰ زیدی اور احد رضا میر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو دونوں کو فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر سے دوستی کے اعتراف کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

’ایسے نہیں چلے گا‘، پرویز الہیٰ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

?️ 11 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے

کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم

عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی

یورپی یونین کی غیر موثر ہتھیاروں کی پالیسی کا فائدہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یہ یورپی یونین کے لیے ایک مہتواکانکشی ہدف ہے، جو

غزہ کے نصف باشندوں کو ذہنی مسائل کا سامنا:فلسطینی وزارت صحت

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ محاصرے اور جنگ

حماس: رفح کو یکطرفہ طور پر کھولنے کا اسرائیل کا مقصد غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنا ہے

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی حکومت کے رفح

ہم غزہ کی پٹی میں پیلی لکیر کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:  غزہ پٹی برسوں سے نہ صرف محاصرے اور جنگ، بلکہ

فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے