?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر عائشہ عمر، شگفتہ اعجاز، فاطمہ آفندی، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، عدنان صدیقی و دیگر شوبز ستاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے دردانہ بٹ گزشتہ روز کورونا کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی عمر 83 برس تھی۔انہیں ہسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں وہ دو ہفتے وینٹی لیٹرپر تھیں۔
شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار دردانہ بٹ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔عائشہ عمر، شگفتہ اعجاز، فاطمہ آفندی، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، عدنان صدیقی و دیگر نے سوشل میڈیا پر خصوصی طور پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا ہے۔
فیصل قریشی نے لکھا کہ ’دردانہ بٹ زندگی کے ہر شعبے میں شاندار رہی ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اللہ دردانہ بٹ کے درجات بلند کرے، آمین۔‘سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’الوداع کرنا اتنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے اس کا کبھی اندازہ نہیں ہوا تھا،دردانہ ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے مشکل زندگی گزاری لیکن کبھی کمزوری نہیں دکھائی۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’دردانہ آپا ، اداکاری اور ماہر تعلیم کا ایک متاثر کن امتزاج تھیں، آپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ نے ہم سب کو آپ کا مداح بنا دیا ہے۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے! آمین۔سونیا حسین نے لکھا کہ دردانہ آپا ہماری انڈسٹری کا روشن ستارہ تھیں، اُن کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘
عائشہ عمر نے دردانہ بٹ کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ وہ ہر محفل کی جان ہوتی تھیں، ان کی سکھائے اور پڑھائے سبق ہمیشہ یاد رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسپین نے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو روکا
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: ہسپانوی حکومت فوجی سازوسامان لے جانے والے بحری جہازوں کو
نومبر
لبنان پر تل ابیب کے حملوں میں شہداء کی تعداد 4303 تک پہنچی
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا کہ
جولائی
جانسن کی حکومتی لاپرواہی برطانیہ میں 20,000 سے زیادہ قابل گریز اموات کا سبب بنی
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ایک تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ بورس جانسن کی
نومبر
امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام
اگست
صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر
جنوری
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ
?️ 5 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار
فروری
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر حملے جاری
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: صہیونی ریاست کے فوجیوں نے آج مغربی کنارے کے
فروری