وزیراعلی کا استعفی نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انھیں وزیراعلی کا استعفی نہیں ملا۔ استعفی ملا تو تمام قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا، وزیراعلیٰ تو پہلے ہی عہدے سے ہٹ جاتے لیکن اڈیالا جیل میں ملاقات کیے بغیر واپس آتے تھے۔ انھوں نے کہا میں نے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں میر جعفر میرصادق موجود ہیں، انھیں دیر سے پتہ چلا۔

گورنر فیصل کریم کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور دو کشتیوں کے سوار تھے، کبھی کہتے ریاست کے ساتھ ہیں کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں، صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے دیکھتے ہیں وہ فیصلے بدلتے بھی رہتے ہیں، جو آئین کہتا ہے اس کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس بھی اچھی تعداد ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتی ہے، کل تک وزیر اعلیٰ اپنے وزیروں و مشیروں کو کرپشن پر نکال رہے تھے، آج وزیراعلی علی امین خود نکالے گئے۔

مشہور خبریں۔

الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ

شیخ رشید کی گرفتاری، سی پی او کا جواب مسترد، آر پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

?️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم

لبنان کی حزب اللہ: بیروت فاتحین کے مقابلے میں ایران کے کردار سے فائدہ اٹھائے

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں "وفاداری برائے مزاحمت” دھڑے کے رکن

پنجاب: سیلاب سے 1692 موضع جات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر، اموات 25 ہوگئیں

?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے

مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی 

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر

یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:     یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال

مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور تاریخی تفصیلات

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصی ایک مقدس اور زمین پر اہم مقام کی حیثیت

صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے