?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو ایک مذہبی اداکارہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ معروف خوبرو اداکارہ نیلم منیر بہت مذہبی اداکارہ ہیں اور وہ رمضان کے دوران کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں وہ رمضان میں نماز و روزے میں مصروف رہتی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی خوبصورت جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔شو کے میزبان معروف اداکار احسن خان کی جانب سے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی فنکاروں نے خوشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔
شو کے دوران اداکارہ نیلم منیر کا ذکر ہوا جس پر حنا الطاف کا شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ یہاں نیلم منیر سے متعلق ایک بات بتانا چاہتی ہیں جو کہ آغا علی اور احسن خان سمیت کسی کو نہیں معلوم ۔حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہے، وہ رمضان کے دوران کسی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتی کیوں کہ رمضان کے دوران نماز روزے میں مصروف ہوتی ہیں۔‘
حنا کی بات سُن کر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھاکہ ’حنا الطاف بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، نیلم منیر رمضان کے دوران کسی شو میں بھی نظر نہیں آتیں اور اپنی شوبز مصروفیات کم کر کے خود کو رمضان کے ساتھ ہی مصروف رکھتی ہیں۔اس دوران آغا علی کا کہنا تھا کہ’ہاں نیلم منیر ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔
مشہور خبریں۔
’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات
اپریل
حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ
جنوری
ملائیشیا: دنیا کو غزہ کے لیے ہمدردی سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
جون
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی
امریکی منصوبوں کے خلاف ایک تزویراتی مثلث
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایران اور شام ، جو حال ہی میں عرب اتحاد
جولائی
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی
کیا بائیڈن بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے؟
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اگر بائیڈن اور بن سلمان ہاتھ ملاتے ہیں تو امکان ہے
جولائی