حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو ایک مذہبی اداکارہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ معروف خوبرو اداکارہ نیلم منیر بہت مذہبی اداکارہ ہیں اور وہ رمضان کے دوران کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں وہ رمضان میں نماز و روزے میں مصروف رہتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی خوبصورت جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔شو کے میزبان معروف اداکار احسن خان کی جانب سے اس جوڑی سے  دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی فنکاروں نے خوشگوار موڈ میں جوابات دیئے۔

شو کے دوران اداکارہ نیلم منیر کا ذکر ہوا جس پر حنا الطاف کا شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ یہاں نیلم منیر سے متعلق ایک بات بتانا چاہتی ہیں جو کہ  آغا علی اور احسن خان سمیت کسی کو نہیں معلوم ۔حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’نیلم منیر بہت مذہبی لڑکی ہے، وہ رمضان کے دوران کسی پروجیکٹ میں کام کرنا پسند نہیں کرتی کیوں کہ رمضان کے دوران نماز روزے میں مصروف ہوتی ہیں۔‘

حنا کی بات سُن کر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھاکہ ’حنا الطاف بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، نیلم منیر رمضان کے دوران کسی شو میں بھی نظر نہیں آتیں اور اپنی شوبز مصروفیات کم کر کے خود کو رمضان کے ساتھ ہی مصروف رکھتی ہیں۔اس دوران  آغا علی کا کہنا تھا کہ’ہاں نیلم منیر ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم حکومت میں اتحادیوں کی توجہ ذاتی دشمنیوں پر تھی اس لیے کامیاب نہیں ہوسکے: بلاول

?️ 22 نومبر 2023چترال: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

نواز لیگ کی (ق) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ڈیڈ لاک

?️ 8 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی امیدواروں کی

بچوں کے قتل اور جھوٹ سے لے کر شکست کے اعتراف تک

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے سی

حماس کی یمن کے فلسطین کی حمایت میں مؤقف پر قدردانی

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے یمن کے

Travis Scott Is the Latest Person to Ride the Baggy Cargo Pants Wave

?️ 29 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے۔ صدر مملکت

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام

کرم میں فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، گورنر اور سیاسی قیادت جرگے کیلیے کوہاٹ پہنچ گئی

?️ 1 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے