حمیرا اور عائشہ کی تنہا موت پر دل گرفتہ ہوں، معلوم نہیں میری موت کیسی ہوگی، فردوس جمال

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی تنہائی میں ہوئی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات انسان کو اپنی آخری گھڑی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں فردوس جمال نے ’آر ٹی ایس وِد 24 پلس‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور اداکارہ عائشہ خان کی المناک موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل بہت غمزدہ ہو گیا تھا، خاص طور پر یہ جان کر کہ ان کے آخری وقت میں کوئی ان کے پاس موجود نہ تھا۔

اداکار نے کہا کہ عام طور پر اگر کوئی مر جائے تو ہم اسے سانحہ نہیں کہتے، کیونکہ موت ایک فطری عمل ہے، ہم سب نے مرنا ہے، صرف اللہ ہی ہمیشہ باقی رہنے والا ہے، مٹی کو مٹی میں ملنا ہے، انسان کو واپس جانا ہے، یہ قدرتی عمل ہے، لیکن اس طرح کی واپسی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔

فردوس جمال کا کہنا تھا کہ جس انداز میں یہ واقعات پیش آئے وہ افسوسناک ہے، ان واقعات نے دل کو بے چین کر دیا ہے اور دل میں یہی خیال آ رہا ہے کہ معلوم نہیں جب ان کی موت ہوگی تو ان کے پاس کوئی ہوگا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی اہمیت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک لوگوں کی نگاہوں میں اس کی کوئی وقعت باقی ہو، جیسے ہی وہ وقعت ختم ہو جائے انسان اپنی قدر کھو دیتا ہے۔

ان کے مطابق جب تک انسان دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، تب تک اس کی قدر کی جاتی ہے، لیکن جیسے ہی وہ فائدہ دینا بند کر دے، اس کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اب دور بہت بدل چکا ہے، اب انسان کے خونی رشتے بھی یہ دیکھتے ہیں کہ یہ شخص ہمیں کیا فائدہ پہنچا رہا ہے، اگر آپ گھر میں کچھ نہیں کرتے تو گھروالوں کا رویہ آپ کے ساتھ بدل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا انسان بہت زیادہ مادیت پسند ہو گیا ہے، اب وہ ہر شخص کو صرف اس نظر سے دیکھتا ہے کہ وہ ہمیں کیا فائدہ دے سکتا ہے، اگر کسی شخص سے انہیں کوئی فائدہ نہ ہو تو وہ اسے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

فردوس جمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ اور رویہ بہت منفی ہو چکے ہیں، ہم اتنے مادیت پرست ہو گئے ہیں کہ کسی کی تعریف میں دو بول کہنا بھی ہمیں گراں گزرتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاشیں ان کی موت کے کئی دن بعد ان کے گھروں سے ملی تھیں۔

20 جون کو عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، جب کہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش گزشتہ ہفتے ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔

مشہور خبریں۔

آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں

اسرائیل،فرانس اور امریکہ مثلث کی لبنان کو خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی کوشش

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے لبنان میں خانہ جنگی

ورلڈ فوڈ پروگرام کی فلسطینی عوام کی امداد منقطع!

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے 200000 سے

صیہونیوں کا فلسطینی مزدوروں کے ساتھ سلوک

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی حکام کے ہاتھوں حال ہی میں مقبوضہ علاقوں سے

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین

شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 16 مارچ 2024وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی

جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی

?️ 3 جون 2024ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف

گوٹیرس کے یوکرین کے دورے کے ساتھ ہی، روس نے حادثاتی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    جمعرات کے روزروسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے