کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت کو نہیں بھلا پائے اور نہ ہی وہ زندگی بھر اس واقعے کو بھلا سکیں گے۔
حال ہی میں عمیر رانا نے عفت عمر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سمیت پورا خاندان خوش تھا کہ ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا لیکن آخری ہفتوں میں پیچیدگیاں ہوئیں، جس سے وہ اپنی بچیوں سے محروم ہوگئے۔
اداکار کے مطابق ان کی اہلیہ کو دوران حمل خطرناک قسم کا یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) ہوگیا تھا جو کہ ایک لحاظ سے آخری اسٹیج تک پہنچ چکا تھا، جس وجہ سے پیچیدگیاں ہوئیں اور ان کی جڑواں بیٹیاں پیدائش کے وقت ہی دنیا سے چل بسیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور والد انہوں نے پھر بھی بیٹیوں کو دیکھا، ان کی تدفین کروائی لیکن ان کی اہلیہ بطور والدہ کچھ نہیں کرپائیں، انہیں کتنی تکلیف ہوئی ہوگی اور وہ آج تک کس کرب سے گزر رہی ہوگی؟
عمیر رانا پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق بات کر چکے ہیں، ان کی جڑواں بیٹیوں کا انتقال 2012 میں ہوا تھا۔
عمیر رانا نے 2003 میں مائرہ رانا سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔
مشہور خبریں۔
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
ستمبر
پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں
اگست
عراق کو وہ تجربہ درکار ہے جو مصر کو عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملا مقتدیٰ الصدر
دسمبر
اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس
ستمبر
پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
نومبر
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
جولائی
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں
اگست
صیہونی حکومت کا یمن کو نشانہ بنانے کے لیے امارات اور سعودی عرب کا سہارہ لینے کی کوشش
جنوری