🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو ایپ پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئی ہیں۔اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن کے اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کی مزید کامیابیوں کے لیے دُعا بھی کی۔دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اُن کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔
اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی
🗓️ 19 دسمبر 2024 سچ خبریں: بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قدر نے اعلیٰ درجے
دسمبر
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن پر سوال اٹھا دیا
🗓️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشری
اپریل
اسلام آباد ہائی کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع
🗓️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف
مئی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کیوں مستعفی ہوئے؟
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ مارک
اکتوبر
فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
نومبر
اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ
اگست