?️
کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں، انہوں نے گزشتہ سال شوبز کو خیر آباد کہہ کر مذہب کی طرف رغبت حاصل کی تھی۔انہوں نے شادی کے بعد اس سفر کو سب سء خوبصورت سفرکہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔ثناء خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔‘ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔
بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف اور مریم نواز سے پی پی 52 سے لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی ملاقات
?️ 26 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور
مئی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح 27 اکتوبر کو قابضین کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن
اکتوبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کا برتاؤ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری
چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران
مئی
آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال سے الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اگرچہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی
نومبر
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون
عون عباس بپی کی سینیٹ آمد، چیئرمین نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار
مارچ