بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تو ہدایت کار نے ڈرامے کی پیش کش کردی، منزہ عارف

?️

لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن کے لیے گئی تھیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں بھی کام کی پیش کش کردی۔

منزہ عارف نے حال ہی میں ’مذاق رات‘ میں کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، ان کے خاندان میں کوئی بھی فرد شوبز میں کام نیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے متعدد کردار ان کی شہرت کا سبب بنے، عمران اشرف کے ساتھ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں کیا گیا کردار بھی ان کی وجہ شہرت بنا۔

اداکارہ نے کہا کہ کرداروں اور کام کی وجہ سے لوگ پہچان کر عزت دیتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یک طرفہ محبت سمجھ نہیں آتی، ان کے خیال میں محبت ایک عمل ہے، جس کا رد عمل آنا لازمی ہوتا ہے، جس کا کوئی رد عمل نہ آئے، وہ چیز بیکار ہوتی ہے۔

منزہ عارف کے مطابق شادی سے قبل پھولوں کے تحائف دے کر محبت جتانا شادی کے بعد ہونے والی محبت کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے، شادی کے بعد والی محبت مضبوط اور پائدار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے شوہر انہیں پھولوں کے تحائف دے کر ان سے محبت نہیں جتاتے لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو فون کرکے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے دوائی لی یا نہیں؟ اور یہی سب سے اہم محبت ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی جب وہ کام کرکے کراچی سے واپس لاہور جاتی ہیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر لینے آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز کرنے میں تاخیر نہیں کی، وہ درست وقت پر آئیں، ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

منزہ عارف کے مطابق ان کے بیٹوں کو اداکاری کا شوق تھا اور وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں کام کی پیش کش کی۔

انہون نے بتایا کہ ہدایت کار نے پہلے ان کے شوہر کو فون کرکے کام کی پیش کش کی، پھر ان کے شوہر نے انہیں فون کرکے کام کا بتایا اور انہوں نے حامی بھرلی۔

اداکارہ کے مطابق پہلی بار انہوں نے بیٹوں کے ساتھ ہی ڈرامے میں کام کیا، انہوں نے پرنسپل کا کردار ادا کیا، ان کا بیٹا خراب طالب علم بنا تھا، انہوں نے بیٹے کو ڈرامے میں ڈانپ بھی پلائی۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا نے بھی پوٹن خاندان کا بائیکاٹ کیا

?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں:  کینیڈا کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے بحران کے سلسلے

محبوبہ مفتی کا بھارتی فوج سے سرینگر کا چھتہ بل گراؤنڈ خالی کرنے کا مطالبہ

?️ 1 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ

قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق

?️ 16 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے

اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دی جاتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، مریم اورنگزیب

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک

گڈو بیراج پر اونچے، سکھر پر درمیانے درجے کا سیلاب، پنجاب میں پھر بارش کا الرٹ جاری

?️ 14 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں سے آنے والا سیلاب سندھ میں

سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا

?️ 23 جون 2021جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے