🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور ڈیجیٹل میڈیا پبلی کیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرانے انٹرویو کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس ’ایف ایچ ایم پاکستان‘ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا۔
ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے کیپشن لکھا گیا کہ ’ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کَرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے۔’
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عام طور پر میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی، لیکن اس پوسٹ پر میری توجہ مرکوز ہوئی جب میری ٹیم نے مجھے یہ پوسٹ بھیجی‘۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس طرح کی یلو جرنلزم کی جارہی ہے جو انتہائی ناگوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح کا شرم ناک ایجنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن کم از کم مجھے اس سے دور رکھیں، ویوز کے لیے کچھ بھی کرلیں گے آپ لوگ؟ محنت کریں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں، شرم آنی چاہیے!‘
گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے اس بات کی تردید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ میں نے واقعی بولا ہے کہ ’مجھے اپنے بھائی پر کَرش (crush) تھا‘، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، میں اس ڈیجیٹل پیچ کو پسند کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ یہاں سمجھ دار لوگ کام کرتے ہیں لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کرکے مجھے حیرت ہوئی۔‘
آئمہ بیگ نے مداحوں سے اپنے اصل بیان کی ویڈیو بھی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ رہی میرے انٹرویو کی اصل ویڈیو، یہاں کلک کریں اور اصل سچائی دیکھیں، تاہم اس پر بات کرنا بھی انتہائی ناگوار ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جھوٹا نظریہ پوری قوم کو تباہ کر سکتا ہے۔
آئمہ بیگ نے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس نے عوامی طور پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھ پر اس طرح کے گھناؤنے الزامات عائد کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرتی ہوں، اور اس شرم ناک خبر کے بارے میں تمام ناپسندیدہ، گھٹیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’محبت ہوتی رہتی ہے، ہر دن نیا کَرش(crush) ہوتا ہے، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ پہلا کرش کون سا تھا؟‘
آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ ’ جب میں 10 سال کی تھی تب میرا پہلا کرش (crush) تھا اور وہ میرے بھائی کا دوست تھا، میرا بھائی مجھ سے 7 سال بڑا ہے، اور ان کے دوست میرے بھی بھائی تھے، لیکن مجھے ان پر کَرش تھا، ان کی نیلی آنکھیں مجھے پسند تھیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر شوبز شخصیات کی بات کریں تو مجھے ویسے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں پر کرش نہیں ہوتا، مجھے ہمیشہ سے ہالی وڈ کے اداکار پسند ہیں‘۔
مشہور خبریں۔
مناظرے کی دعوت دینے والے نواز شریف کو اپنے صوبے کا معائنہ کرائیں، شہباز
🗓️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف
جنوری
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت
نومبر
مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
🗓️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آج قومی اسمبلی میں شہریوں کے
دسمبر
غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ
جنوری
افغانستان میں امدادی رقوم کی کمی پرعالمی ادارہ صحت کا انتباہ
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ افغانستان میں صحت کی خدمات
ستمبر
شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
🗓️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا
مئی
معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد
جنوری
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان
مئی