🗓️
ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں، بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔این سی بی آفس جانے سے قبل اعجاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود این سی بی ٹیم سے ملنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر اعجاز خان کو گرفتار کیا تھا۔متعدد ہندی اور تلگو فلموں میں کام کرنے والے اعجاز خان کو سب سے پہلے عوام کی توجہ اس وقت ملی جب انہوں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 7ویں سیزن میں بطورِ کنٹسٹنٹ حصہ لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
دسمبر
شوہر پر حملہ کے بعد نینسی پیلوسی نے ایک رمال سے مدد لی
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی کی بیٹی نے
جنوری
صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل
اکتوبر
غزہ کی عارضی جنگ بندی کے بارے سعودی عرب کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو
نومبر
ہم اسرائیل کو غزہ کے خلاف من مانی نہیں کرنے دین گے: ماسکو
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
فروری
اومیکرون کا قہر جاری، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا
🗓️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی
جنوری
امریکی جوہری ہتھیار اور فوج سویڈن میں!
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسٹاک ہوم اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے
جون
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر