’بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میرے ڈرامے کی کاپی ہے‘

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ بولی وڈ کی مشہور فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ ان کے ڈرامے کی کاپی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ’آر این این‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کو سزا ملنے پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

پروگرام کے دوران انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنے ملک پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ غلط کیا گیا، جس کے بعد اب میں حب الوطنی کم ہوچکی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اغوا اور خود پر تشدد کے ہنی ٹریپ کیس کو جواز بناکر بھارت میں کام کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی وہ اس لیے بھارت میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں ہوتے تھے، کیوں کہ وہاں ہمارے لوگوں اور ہیروز کی عزت نہیں کی جاتی۔

ان کے مطابق چوں کہ وہاں پاکستانی ٹی وی چینلز نہیں چلتے، اس لیے وہاں کے زیادہ تر لوگ پاکستانی اداکاروں کو نہیں جانتے لیکن پاکستان میں بھارت کی فلمیں چلتی اور دیکھی جاتی ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ وہاں کے اداکاروں کو جانتے ہیں۔

ڈراما نگار نے کہا کہ وہاں کے اداکار یہاں آتے ہیں تو پاکستانی میڈیا پاگلوں کی طرح ان کے پیچھے دوڑتا ہے جب کہ پاکستانی اداکار کو بھارت میں جاکر اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کی منفی باتیں گنوانے کے باوجود اب وہاں کام کرنے کا اعلان کیا اور دلیل دی کہ انہیں اغوا کرکے مارنے کی کوشش کی گئی، جس وجہ سے اب وہ بھارت میں بھی کام کریں گے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی فلم سازوں نے موسیقار استاد امانت علی خان سے ان کے 1999 کے مقبول ڈرامے ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کی سی ڈی منگوائی، جس کے بعد ان کے مذکورہ ڈرامے کی کاپی کرکے فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ بنائی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ کی پوری کہانی ان کے ڈرامے کی کاپی نہیں تھی لیکن فلم کا مرکزی کردار ان کے ڈرامے کے مرکزی کردار فیصل قریشی کی کاپی تھا۔

خیال رہے کہ ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوا تھا، اسے اچھوتی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں فیصل قریشی کا کردار ’بوٹا‘ کا ہوتا ہے جو سادہ اور عام دیہاتی کردار ہوتا ہے جو شہر کی لڑکی سے پیار کر بیٹھتا ہے۔

’جس دیش میں گنگا رہتی ہے‘ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں گووندا نے ’گنگا‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ دیہاتی ہوتا ہے لیکن شہر منتقل ہونے کے بعد مسائل کا سامنا کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اردوغان ایران کا دورہ کریں گے

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی

بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک

امریکی مداخلت پسندی، عالمی عدم استحکام اور واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے خطرناک نتائج

?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی میں فوجی طاقت کے بڑھتے استعمال نے عالمی

فرانس اور یوکرین کے ڈرونز کی مشترکہ ترقی کے لیے ابتدائی معاہدے پر دستخط

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:فرانس کی مسلح افواج کی وزیر ‘کیترین فوٹرن’ نے تصدیق

صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ صورتحال باعث تشویش ہے: مراد علی شاہ

?️ 13 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے   صوبہ سندھ میں 

اسرائیلی حملوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ انجینئر امیر مقام

?️ 21 جون 2025صوابی (سچ خبریں) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ

زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں

امریکہ میں علیحدگی پسند تحریکیں دوبارہ سرگرم؛ سیاسی و جغرافیائی تقسیم میں اضافہ

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:امریکہ میں کاسکیڈیا، ٹیکسیٹ اور کیلیفورنیا کی علیحدگی جیسی تحریکیں دوبارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے