🗓️
کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے وہ کئی بار اپنی بیمار والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر بات کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں ان کی والدہ کو علم نہیں ہے۔وہ رواں سال کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی بار ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے فون پر اپنی بہن سنبل بن کر بات کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ کافی عرصے سےبہت بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اس لیے ہم نے انہیں سنبل کے انتقال کے بارے میں کچھ نہیں بتایا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے انہیں بتایا کہ سنبل سان فرانسسکو گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے وہاں سے کوئی فلائٹ پاکستان نہیں آرہی ہے‘۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ’وہ یہ برداشت نہیں کرسکیں گی اور اگر وہ بچ بھی گئیں تو ہم اس تکلیف کو نہیں دیکھ پائیں گے جس سے وہ گزریں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ وہ کافی حد تک اپنی بہن سنبل جیسی لگتی ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر کال کرتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ وہ امریکہ سے بات کر رہی ہیں‘۔انہوں نے والدہ کے بارے میں مزید بتایا کہ’ ایک دن ان کی اٹینڈنٹ نے اداکارہ کو فون کیا کہ وہ سنبل سے بات کرنے پر بضد ہے اس لیے اب وہ والدہ سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں‘۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کا رواں سال مئی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔ اداکارہ سنبل شاہد ڈرامہ سیریل’ٹاکے کی آئے گی بارات‘، ’پانی جیسا پیار‘، ’دیکھو چاند آیا‘ اور مزید کئی مشہور ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔
مشہور خبریں۔
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست
سابق افغان فوج کے خصوصی دستے یوکرین میں لڑ رہے ہیں: ماسکو
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے امور کے لیے روس کے خصوصی نمائندے
اگست
اسرائیل میں آبادکاری قانونی ہے: نیتن یاہو
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر
جنوری
نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
جنوری
یمن کی جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے: انصاراللہ
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے
دسمبر
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
🗓️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک
🗓️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو
مارچ