🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے 30 سال مکمل ہونے پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اس شاندار اور کامیاب سفر کے مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔محبت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ میں30 سال کا سفر کامیابی سے مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے لیے لکھا ہے کہ ’کام کرتے ہوئے ابھی دیکھا کہ آپ نے مجھ پر تقریباً 30 سال محبت کی بے پناہ بارش کی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’احساس ہوا کہ آپ لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں میری آدھی سے زیادہ زندگی گزر گئی ہے۔‘شاہ رخ خان نے مداحوں سے ذاتی طور پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل وقت نکالیں گے اور ذاتی طور پر کچھ محبتیں بانٹیں گے۔‘اداکار نے مزید لکھا کہ ’محبت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بھارت کے سب سے بڑے اور مشہور فیشن اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے بھی شاہ رُخ خان کی بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے 30سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔فیشن میگزین فلم فیئر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اداکار کی ایک یادگار تصویر کے ساتھ خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
میگزین کی جانب سےشیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ کی ریلیز کو 29 سال ہوگئے ہیں، شاہ رُخ خان کی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے جس کی کہانی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم ’دیوا نہ‘ سے کیا تھا جو کہ جون 1992ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں انہوں نے اداکار رشی کپور اور اداکارہ دیویا بھارتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔فلم ’دیوانہ‘ باکس آفس پر ایک کامیاب فلم رہی تھی، اس فلم میں شاندار اداکاری پرشاہ رخ خان نے فلم فیئرایوارڈزمیں ’بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ‘ بھی حاصل کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا اسرائیل پر میزائل حملہ؛ بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل
مارچ
کروناویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے
🗓️ 26 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر
اکتوبر
ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لئے کیا کیا نہیں کیا گیا: فواد چوہدری
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر
امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے
ستمبر
ہماری وجہ سے اب تک زلنسکی زندہ اور اقتدار میں ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر
مارچ
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
🗓️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
غزہ سے کوئی بے دخلی نہیں ہوگی: اسرائیلی صحافی
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی صحافی اوری میسگاف نے غزہ اور فلسطینیوں کی نقل
فروری
کویت نے 30 ہزار غیر ملکی ملازمین کو باہر کیا
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: کویتی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ
جنوری