باحجاب لڑکی کو  ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے: جاوید اختر

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے باحجاب طالبہ مسکان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے باحجاب لڑکی کو اس طرح ہراساں کرنا  شرم کا مقام ہے۔ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جاوید اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں کبھی بھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ’ اس سب کے باوجود مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرچہ وہ اس میں ناکام رہے لیکن کیا یہ ’مردانگی‘ ہے؟ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ نتن یاہو کے دسیوں

صیہونی حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی طویل فہرست

🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: 12 مئی بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے

ترکی اسرائیل تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:صیہونی وزیر خارجہ

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی عدم

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

 نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ

جیمز ویب دوربین کی تصاویر پر بین الاقوامی قرآنی مرکز کا رد عمل

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:قرآنی معجزات کے بین الاقوامی مرکز نے جیمز ویب دوربین کی

بھارت کے خلا ف اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی

🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرپاکستان

ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے