انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے انہوں نے خود اپنی ٹوئٹ پر شیئر کیا تھا۔

انوشے اشرف نے رکشہ میں سفر کرنے کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے رکشے کو سستی اور معیاری سواری قرار دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور میسر بنایا جانا چاہئیے۔

انوشے اشرف کو ویڈیو میں رکشے میں بیٹھ کر مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں رکشے کے سفر کو ’ایڈونچر‘ بھی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں رکشے میں سوار دیکھ کر اچھی سواری کی پیش کش بھی کی گئی لیکن انہوں نے ’ایڈونچر‘ کی خاطر رکشے میں سفر کو ترجیح دی۔

انوشے اشرف نے لکھا کہ رکشے کی سواری نہ صرف سستی ہے بلکہ یہ معیاری اور قدرے محفوظ بھی ہوتی ہے، آپ خطرے کے پیش نظر کسی وقت بھی رکشے سے کود سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ممکن ہے کہ بعض لوگ ایک امیر اور خوشحال شخص کو رکشے میں سفر کرتا دیکھ کر پریشان ہوئے ہوں لیکن انہیں یہ سمجھنےکی ضرورت ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ماڈل و اداکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو متعدد افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ رکشے کی سواری اب سستی نہیں رہی بلکہ اج کل کے دور میں رکشے میں سفر کرنے والے لوگ امیر کہلاتے ہیں۔

اسی طرح بعض لوگوں نے انوشے اشرف کو یاد دلایا کہ رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ میں شمار نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک خصوصی اور مہنگی سواری ہے، جسے یومیہ سفر کرنے والے افراد برداشت نہیں کر سکتے۔

صحافی عمر قریشی نے اداکارہ کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ رکشہ بہت سارے افراد کے لیے ’ایڈونچر‘ نہیں ہے اور نہ ہی یہ سستی سواری ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لاکھوں لوگوں کے پاس اپنی موٹر سائیکل، رکشہ یا کار نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایسی سواریوں کو برداشت کرنے کی وسعت رکھتے ہیں۔

اسی طرح ایک صارف نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ جو لوگ باقائدہ طور پر یومیہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ رکشہ سستی سواری نہیں ہے اور اس پر روزانہ سفر کرنا برداشت نہیں کر سکتے۔

اسی طرح بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ میں شمار نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کی جانب سے رکشے کے سواری ایڈونچر ہوسکتی ہے لیکن بہت سارے غریب اس کا کرایہ برداشت نہیں کر سکتے.

مشہور خبریں۔

امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری

اردنی عوام نے صیہونیوں کے لیے اپنے ملک کی حکومت سے کیا مانگا

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی

مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس

فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے

کیا سلامتی کونسل غزہ بحران کو حل کر سکتی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام اس

حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی قبضے سے بچایا ہے:بیروت علماء بورڈ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی

وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران  خان  نے دوٹوک مؤقف  اپناتے

اسد عمر کا شہباز گل سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے