سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی یونیورسٹیز کو اہم حکم دیا

سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن غیر قانونی کیمپس سے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں فراہم کرے۔

ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی یکساں پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، نوجوان نسل کو اعلی تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران سماعت عدالت نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کریں، عدالت کے سامنے سوال تھا کہ کیا پرائیویٹ یونیورسٹیاں اپنی حدود سے باہر ذیلی کیمپس قائم کر سکتی ہیں یا نہیں؟ جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ یونیورسٹیوں کو اپنی حدود سے باہر کیمپس قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کئی مرتبہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو غیر قانونی کیمپس کے قیام پر الرٹ جاری کیے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کا غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کروانے میں تعاون ناگزیر ہے، وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔

جبکہ دوسری جانب سماعت کے دوران طلبا کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے نیب کو نجی یونیورسٹیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، طلبا لاہور ہائیکورٹ اپنی ڈگریوں کے لیے گئے تھے، ہائیکورٹ نے نجی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں، نیب کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت نہیں، اگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کمزور ہے تو وفاق کو حکم دیں گے قوانین میں ترمیم کرے، لاہور ہائیکورٹ نے درست اور حقائق پر مبنی فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ پریسٹن اور الخیر یونیورسٹی نے لاہور اور کراچی میں غیر قانونی کیمپس قائم کیے تھے۔ طلباء نے ایچ ای سی کی جانب سے غیر قانونی کیمپسز سے ڈگریاں جاری نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

طالبان کے ساتھ صلح کرنے اور طاقت کی شراکت کے لیے تیار ہیں: افغان وزیر خارجہ

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر

فرانسیسی صدر کا پارلیمنٹ کو منحل کرنے کا منصوبہ

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل

سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد

?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان

سینئر ججز کی ججوں اور بیوروکریٹس کی پروموشن میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کی مخالفت

?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ کے دو سینئر ججز نے ججز

یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن

ھآرتض نے 1948 میں مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے عربوں پر اثر انداز ہونے کے آپریشن کے بارے میں رپورٹ کیا

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی

اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے