?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔


مشہور خبریں۔
السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین
اکتوبر
سعودی عرب میں ہالووین منائے جانے پر سعودی صارفین میں غصے کی لہر جاری
?️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین
نومبر
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر
فروری
ایران کے اسرائیل پر حملے کا جواب کیسے دیں گے؟امریکی صدر کا بیان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا
اکتوبر
جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کی 10,000 خلاف ورزیاں
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے اعلان کیا
نومبر
حزب اللہ: صہیونی رژیم کسی بھی معاہدے کی پابندی نہیں کرتا
?️ 19 جون 2026سچ خبرین: حزب اللہ کے آپریشنز روم نے ایک بیان جاری کرتے
جون
ملادینوف غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ ہے: حماس
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے
جون