اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟

اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے  کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟

نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔ میں ہر دن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہوں۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی ہانیہ عامر نے اپنی شخصیت سے متعلق بتانے کے لئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ تفصیلی پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔

اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہئے۔ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کئے گئے پیغام کو 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا، سیکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں  نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم جاناں سے کیا۔اس میں ان کے کام کو بے حد سراہا گیا اور اس کردار کو لکس ایواڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔فلم جاناں کی کامیابی کے بعد وہ نیسلے اور سن سلک کے اشتہارات میں دکھائی دیں۔

انہوں نے سن 2017 کی رومانوی ٹیلی ویژن سیریز میں خوبصورتی سے متاثرہ بے وفا بیوی کی حیثیت سے کام کیا۔ یہ سلسلہ ناول بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی موافقت تھی جو اردو ون چینل پہ نشر ہوئی۔ سیریز کی کامیابی نے ان کے لئے ایک پیش رفت ثابت کی ، جس سے انہیں عوام میں وسیع پیمانے پر شناخت حاصل ہوئی۔

مشہور خبریں۔

سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق

 شاباک کا سربراہ مجرم اور جھوٹا ہے ، اسے جیل جانا چاہیے:انتہاپسند صیہونی سیاستدان  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار

اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم

?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 26 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی

حیران کن گھات نے صہیونی فوجیوں کو نگلا

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قسام بٹالین نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ انہوں نے

شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی

اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر

صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے