?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟
نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔ میں ہر دن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہوں۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی ہانیہ عامر نے اپنی شخصیت سے متعلق بتانے کے لئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ تفصیلی پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔
اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہئے۔ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کئے گئے پیغام کو 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا، سیکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم جاناں سے کیا۔اس میں ان کے کام کو بے حد سراہا گیا اور اس کردار کو لکس ایواڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔فلم جاناں کی کامیابی کے بعد وہ نیسلے اور سن سلک کے اشتہارات میں دکھائی دیں۔
انہوں نے سن 2017 کی رومانوی ٹیلی ویژن سیریز میں خوبصورتی سے متاثرہ بے وفا بیوی کی حیثیت سے کام کیا۔ یہ سلسلہ ناول بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی موافقت تھی جو اردو ون چینل پہ نشر ہوئی۔ سیریز کی کامیابی نے ان کے لئے ایک پیش رفت ثابت کی ، جس سے انہیں عوام میں وسیع پیمانے پر شناخت حاصل ہوئی۔
مشہور خبریں۔
برازیل کے ٹرمپ کو ریاض کے متنازعہ زیورات کی کہانی
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے سعودی عرب کی طرف
مارچ
داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا
مئی
پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے
جولائی
سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی
جنوری
جنگ کے خاتمے پر سب خوش ہیں، اسرائیلی نہیں! وجہ ؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اورلی نوئی نے ایک مضمون میں لکھا کہ لبنانیوں کی
نومبر
300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: 300 سے زائد برطانوی شخصیات نے وزیر اعظم کیئر سٹارمر
مئی
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر