?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے‘۔
احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔
پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔
کفایت روڈانی کی جانب سے یہی پوسٹر شیئر کیا گیا جس کی آڈیو میں احمد علی اکبر بلند آواز میں کہتے ہیں کہ ’اگر خود نہیں جی پاتے تو کسی اور کو بھی نہیں جینے دیتے کیا؟‘
یاد رہے کہ منشا پاشا اور احمد علی اکبر ایک ساتھ آخری بار فلم ’لال کبوتر‘ میں نظر آئے تھے۔
لال کبوتر کو چند لائنوں میں سمویا جائے تو یہ کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس واسطے اسے 3 لاکھ روپے درکار ہیں، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات حادثاتی طور پر ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروا دیا ہوتا ہے۔
لال کبوتر میں ٹیکسی ڈرائیور کا کردار احمد علی نے ادا کیا ہے اور وہ اس کردار میں خوب ججتے ہیں جبکہ مقتول صحافی کی بیوی کا کردار کہنہ مشق منشا پاشا نے نبھایا ہے۔
علاوہ ازیں احمد علی اکبر نے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہیں اس ڈرامے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
انہوں نے ڈرامے میں سادہ مزاج، سانولی رنگت کے سچے انسان کا کردار نبھایا تھا، جن سے اگرچہ متعدد خواتین تعلقات استوار کرتی ہیں مگر وہ ان سے شادی نہیں کرتیں۔
’پری زاد‘ میں اس وقت دلچسپ موڑ آجاتا ہے جب احمد علی اکبر کو ان کے مالک ’سیٹھ‘ بہت بڑی دولت سے نواز دیتے ہیں۔
’پری زاد‘ کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور اسے ہر ہفتے ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جاتا رہا جبکہ ڈرامے کی آخری قسط سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے
فروری
مسئلہ تائیوان پر ہریس اور ٹرمپ کا ممکنہ موقف کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہوتے ہوئے ہریس اور ٹرمپ کے
نومبر
رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ
اکتوبر
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد
?️ 30 نومبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں
نومبر
مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر
مارچ
پاکستان میں سائبر حملوں میں 17 فیصد اضافہ
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا
فروری
ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟
?️ 20 اکتوبر 2025 ٹرمپ اور قطر کے تعلقات کی قیمت کتنی ہے؟ اسرائیلی روزنامہ
اکتوبر
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری