آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال ہی میں ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ آج کل کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا نا ممکن بن چکا ہے۔

صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے کی شادی دو ہفتے قبل ہوئی تھی، جس میں اداکارہ نے اہل خانہ کے ہمراہ رقص بھی کیا تھا۔

بیٹے کی شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے مزاحیہ شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کو شادی کروانے کے معاملے پر بات کی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی، جس پر انہیں فخر ہے، کیوں کہ انہوں نے ماں ہونے اور بیٹے نے بیٹا ہونے کا حق ادا کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے لیے دلہن کو چن کر لائی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔

بیٹوں کے لیے آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے۔

ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ آج کے وقت میں مائیں اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں کہ وہ بیٹوں کے لیے اچھی دلہن تلاش کریں۔

بیٹے کی دلہن میں کیا تلاش کر رہی تھیں کہ سوال پر صبا فیصل نے بتایا کہ وہ اپنی بہو میں آداب تلاش کر رہی تھیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اپنا خیال ہوتا ہے کہ ہر گھر میں بڑوں کی بات کو اہمیت اور عزت دی جانی چاہئیے، اس لیے وہ ایسی لڑکی تلاش کر رہی تھیں۔

صبا فیصل کے مطابق ان کی سوچ ہے کہ گھر کے جو بھی فیصلے ہوں ان میں حتمی بات بڑوں کی ہونی چاہئیے، ان کی باتیں تسلیم کی جانی چاہئیے، بچوں کی بات پر بڑوں کی باتوں کو غیر اہم نہیں کیا جانا چاہئیے۔

مشہور خبریں۔

ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی

🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:        پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں

24سال بعد پاکستان کا مالیاتی خسارہ سرپلس میں تبدیل

🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلند ترین شرح سود اور پیٹرولیم لیوی کی

وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا

🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ

یوکرائن اور کتنی بھیک مانگےگا

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کو نیدرلینڈز اور ڈنمارک

بائیڈن کا یوکرین کو 1.25 بلین ڈالر کی عسکری امداد بھیجنے کا فیصلہ

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت نے رواں ہفتے یوکرین کے لیے 1.25 بلین ڈالر

بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا کبھی مرد ہو ہی نہیں ہوسکتا، جان ریمبو

🗓️ 8 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو کا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ

🗓️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت

افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے