سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے منگل کی شام ایک تقریر میں کہا کہ یمن کی جنگ اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے منگل کی شام کہا کہ یمن کے خلاف جنگ آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس جنگ میں ملوث فریق اپنی تمام فوجی طاقت استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم بھی تصادم کو تیز کر کے جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے عہدیدار نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفاد میں نہیں ہے کہ تنازعات کو جاری رکھا جائے، بلکہ امن معاہدے کی طرف بڑھنا بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ یمن اب بحری میزائلوں اور جنگی جہازوں کا پروڈیوسر بن گیا ہے اور ہم فوجی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
البخیتی نے مزید کہا کہ آج یمنی فورسز کے پاس اینٹی شپ میزائل اور اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہتھیاروں کو پہلے ہی تیار کرنا شروع کیا تھا اور آج ہمارے پاس حساس فوجی سازوسامان بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے عہدیدار نے مزید کہا کہ یمن میں آج تمام فوجی سازوسامان کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی اور تعلیمی عملہ موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے موجود ڈرون اور کروز میزائل لڑاکا طیاروں اور جنگی جہازوں سے زیادہ مہلک ہیں۔