?️
سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جن کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا انہیں وینیزویلا کے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے کارٹلز سے منسوب کیا، اور ان حملوں کو ایک احسان اور قابل تعریف عمل قرار دیا ہے۔
ستمبر سے اب تک امریکا نے بین الاقوامی پانیوں میں کم از کم چار کشتیاں تباہ کی ہیں۔ ٹرمپ مسلسل وینیزویلا کی حکومت پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ منشیات کے دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے امریکا میں منشیات اسمگل کر رہی ہے۔
ورجینیا میں امریکی نیوی کے 250 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کے دوران ٹرمپ نے ملکی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر میں منشیات اسمگل کرنے والے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگانے کی کوششوں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت مشکل کام کر رہے ہیں، لیکن آپ کو اسے اس طرح دیکھنا چاہیے: ان میں سے ہر کشتی 25 ہزار امریکیوں کی موت اور خاندانوں کے بکھرنے کی ذمہ دار ہے۔ لہٰذا، جب آپ اسے اس زاویے سے دیکھتے ہیں، تو ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ درحقیقت ایک احسان ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں نے فینٹینائل اور دیگر منشیات کو امریکا اسمگل کرنے کے ایک اہم سمندری راستے کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب کوئی سمندر میں جانے کا حوصلہ نہیں رکھتا۔
وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ٹرمپ کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے تمام بڑی اسمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کر دیا ہے اور نمایاں گروہوں کو نیست و نابود کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کارٹلز کے خلاف جنگ کے بہانے ان کی حکومت کو گرانا اور وینیزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عرب حکام نکاراگوا سے ہی کچھ سیکھ لیں
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی
اکتوبر
اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق
اپریل
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا
?️ 10 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف
مئی
الاقصیٰ طوفان سے صیہونی حکومت کو اربوں کا نقصان
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پرعبرانی اخبار گلوبز
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی
عراق میں امریکی سفارت خانے میں میزائل سسٹم کیوں ہونا چاہیے؟
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن فضیل الفتلوی نے تاکید کی کہ
مئی
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست
پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی
دسمبر