سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک افغان قلمکاراور صحافی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے جلال آباد شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک صحافی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کل رات (ہفتہ) جلال آباد شہر کے پانچویں ذون میں پیش آیا۔
درایں اثنا افغان صحافیوں کو تحفظ دینے والی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ مسلح افراد نے ایک افغان قلمکار اور صحافی سید معروف سادات اور دو دیگر طالبان ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی، کمیٹی نے بتایا کہ اس واقعے میں دو طالبان ارکان بھی مارے گئےجبکہ فائرنگ میں سادات کا بیٹا اور ایک اور شہری زخمی بھی ہوا۔
استثنیٰ کمیٹی نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کو سنجیدگی سے لیں،تاہم ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،واضح رہے کہ صوبہ ننگرہار میں حال ہی میں داعش کی نقل و حرکت دیکھنےکو ملی ہے۔
اس گروہ نے صوبے میں سلسلہ وار حملوں میں طالبان ارکان کو نشانہ بنایا ہے،درایں اثنا طالبان داعش کے خلاف سنجیدہ لڑائی کی اطلاع دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
نومبر
نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں
اکتوبر
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کا خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ
اپریل
برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل
جون
پورے اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تقریر کو سنا
نومبر
حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے
جنوری
ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی
جون
خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
اپریل