شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شام

🗓️

سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجہ میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
عراق کے التجاہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق التجاہ نے اطلاع دی ہے کہ متعدد میزائلوں نے شام کے شہر دیر الزور کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع کونیکو گیس کمپنی کے قریب امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

نیوز میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا،تاہم عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ دیر الزور کے شمالی محور پر واقع تھانیز حالیہ مہینوں میں اس اڈے کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ اڈہ در حقیقت امریکی رائفل مینز کی موجودگی کا بنیادی مرکز ہے جس کا اصل مشن شام کے تیل کے وسائل کو لوٹنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا تاہم ملکی اور غیر سطح پر ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ یہاں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے تیل کے ذخائر لوٹنےکے لیے آیا تھا جو آج تک لوٹ رہا ہے کیونکہ اس نے داعش کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے بجائے اس کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں انھیں کھانے پینے کی اشیاسے لے کر پناہ اور فوجی تربیت دینے تک کے اقدام شامل ہیں

 

مشہور خبریں۔

عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور

سعودی عرب فلسطین کی تشکیل کے لیے اسرائیل کے ٹھوس اقدامات پر مصر نہیں 

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:تین باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب دفاعی

صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  شرکاء نے بحرینی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے

عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا

🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے

عدالتی احکامات کے باوجود 20 دن سے ملک بھر میں ٹوئٹر بند

🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 20 دن سے

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے

🗓️ 11 اپریل 2025منسک: (سچ خبریں) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں

عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ سے تعلق ثابت کرنے میں ایف آئی اے ناکام

🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے آبزرویشن

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا

🗓️ 11 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے