?️
کراچی {سچ خبریں} پاکستان میں چل رہے پی ایس ایل کے سبھی میچوں کو اعلان شدہ شیڈیول کے مطابق کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چل رہے ایونٹ میں کئی کھلاڑی کورونا ٹیسٹ میں فیل ہو چکے ہیں اور انکی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔
کوئٹہ اور اسلام آباد کا آج ہونے والا میچ مقررہ وقت پر ہوگا اور ایونٹ کے دیگر میچز بھی 50 فیصد شائقین کے ساتھ جاری رہیں گے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھےان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہوگا تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہےکل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں ،ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیےجائیں گے براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں244 میں سے تین پازیٹو آئے ہیں ، جنہیں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کئے جائیں گے ، کوشش ہے ایونٹ جس طریقے سے شروع ہوا ویسے ہی اختتام ہو، 16 مارچ تک کے میچ میں کراوڈ آدھا ہوگا فائنل کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔
سمیع برنی نے کہا کہ مشکل ہے یہ جاننا کہ ٹیسٹ پوزیٹو کیسے آئے ؟ ٹیسٹ مثبت آنے پر کسی کی کوتاہی پر کچھ کہنا مناسب نہیں، پی سی بی کا بائیو سیکور ببل کمزور نہیں ہے دیگرانٹرنیشنل ایونٹ میں بھی بائیو ببل کی باوجود ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل دنیا کے 10 بڑے ہتھیار برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ
اپریل
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر
لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطلی کا شکار ہوگیا
?️ 26 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال
دسمبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے
اکتوبر
وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی
اگست
صیہونی نیٹ ورک: ٹرمپ نے مذاکرات کے ذریعے قطر کو دھوکہ دیا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک نے امریکی صدر کی قطر کے ساتھ
ستمبر
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
روس یوکرین جنگ کون نہیں ختم ہونے دے رہا؛ جرمن چانسلر کا اہم انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت
اکتوبر