شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا

پی ایس ایل

🗓️

کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی، چھٹی کی وجہ سے اتوار کو بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، منتظمین نے ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی، ماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چھٹی کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھ گئی، پی ایس ایل 6 کے دن کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی تعداد اگرچہ کم تھی مگر گرمی کے باوجود تحمل سے میچ دیکھا، شام کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تماشائیوں نے دوران کھیل بھرپور وش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی تماشائیوں نے قابل رشک رویہ اپنایا، دوسرے روز بھی اسٹیڈیم آنے والوں کا ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت نہیں کی گئی، عمومی طور پر ماسک کے استعمال کی پابندی پر عمل نظر نہیں آیا۔

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ

اس حوالے سے پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر عثمان واہلہ کی سیکورٹی اہلکار سے تکرار بھی ہوئی، ہیرو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے عالمی ریکارڈ ہولڈر مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر داد دی، تماشائی موبائلز کی ٹارچ روشن کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے

آئی جی اور رینجرز سے سیکیورٹی کی رپورٹ طلب

🗓️ 5 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تاخیر پر سندھ

2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری

🗓️ 28 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے

موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش

🗓️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے

اٹلی کا چینی انفراسٹرکچر پراجیکٹ چھوڑنے کا امکان

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:اٹلی کی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدھ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے

بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو

عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

🗓️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے