?️
کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی، چھٹی کی وجہ سے اتوار کو بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، منتظمین نے ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی، ماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چھٹی کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھ گئی، پی ایس ایل 6 کے دن کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی تعداد اگرچہ کم تھی مگر گرمی کے باوجود تحمل سے میچ دیکھا، شام کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تماشائیوں نے دوران کھیل بھرپور وش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی تماشائیوں نے قابل رشک رویہ اپنایا، دوسرے روز بھی اسٹیڈیم آنے والوں کا ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت نہیں کی گئی، عمومی طور پر ماسک کے استعمال کی پابندی پر عمل نظر نہیں آیا۔
پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ
اس حوالے سے پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر عثمان واہلہ کی سیکورٹی اہلکار سے تکرار بھی ہوئی، ہیرو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے عالمی ریکارڈ ہولڈر مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر داد دی، تماشائی موبائلز کی ٹارچ روشن کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
مشہور خبریں۔
انتہا پسند صیہونی وزیر کی برطرفی کا امکان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں وزرا کے درمیان بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے
دسمبر
آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا
?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم
نومبر
کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے
جنوری
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب
اپریل
یمن کے امریکی طیارہ بردار جہاز پر اور اسرائیلی علاقوں پر حملے
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی
جنوری
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس
مارچ
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی