?️
کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل ۶ کے لئے پی سی بی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے صرف ۲۰ فیصد تماشائیوں کو ہی اجازت دی ہے جو اسٹیڈیم میں جاکر میچ کا لطف لے سکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔
فوٹو: پی ایس ایل
کرکٹ شایقین کیلیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں (بک می ڈاٹ پی کے) پر دستیاب ہوں گی، ٹکٹنگ پارٹنر کی اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی۔
بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا ہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔
پی ایس ایل6: ٹکٹوں کی فروخت تعطل کا شکار
رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردیے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز
حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل)۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز
فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر) ، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر)۔
پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کیلیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2ہزار روپے طے کی گئی ہے۔
اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔
پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع
لاہور لیگ کا پہلا میچ 10 مارچ کو ہوگا،جہاں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ جہاں وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3ہزار روپے ہوگی، فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی، پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: دہشتگردوں کی کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی، درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے
?️ 4 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح
مارچ
امریکا نے پاکستانی اپوزیشن گروپوں پر دباؤ بڑھا دیا
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے بلوچستان
اگست
فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور
ستمبر
روس سے درآمد خام تیل کی پہلی کھیپ کی ادائیگی ’چینی کرنسی‘ میں کی گئی، مصدق ملک
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی خام تیل
جون
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ یمنی بچوں کے قتل عام کی تماشائی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سلامتی کونسل اور یمن کے لیے اقوام متحدہ
فروری
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے
جون
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر