وہاب ریاض نے پی ایس ایل ۶ میں اچھے نتائج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

وہاب ریاض

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چھٹے ایڈیشن میں جارحانہ کرکٹ کھیل کر اچھے نتائج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے سے شروع ہونے والی لیگ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔

فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ہم پرانی غلطیاں اب نہیں دہرائیں گے، کھلاڑیوں کو ان کے کردار بتادئیے ہیں، کامران اکمل ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں جبکہ امام الحق کو ہم سیکنڈ وکٹ کیپر کے طور پر تیار کررہے ہیں، ماضی میں ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ میں شاہد خان آفریدی، ڈیرن سیمی اور پولارڈ جیسے کھلاڑی شامل تھے اور ہم پانچوں سیزن میں پلے آف تک پہنچے لیکن اب خاص طور پر کامران اکمل، روی بوپارا اور شعیب ملک سے بہت توقعات ہیں اور مقصد صرف پلے آف مرحلے تک پہنچنا نہیں بلکہ ٹرافی جیتنا ہے۔ 

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ڈیوڈ ملر، ردر فورڈ اور عمران بٹ سے بھی اچھی توقعات وابستہ ہیں، پاکستان سے کھیلنا اولین ترجیح ہوتی ہے اور مجھے قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے کا افسوس ہے تاہم اس وقت میری توجہ پی ایس ایل پر ہے کیونکہ لیگ میں اچھی کارکردگی سے ہی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے، پشاور زلمی کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ باﺅلر حسن علی کیلئے نیک خواہشات ہیں، عماد بٹ اور عرفان سینئر ان کا خلاءپورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کردیا

?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے سابق وزیراعظم

امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی

اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز

ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح

پرویز خٹک نے آئندہ الیکشن کے متعلق بڑا اعلان کیا

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اے آر

کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک  موسم سرما کی

صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے