?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چھٹے ایڈیشن میں جارحانہ کرکٹ کھیل کر اچھے نتائج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے سے شروع ہونے والی لیگ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔
فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ہم پرانی غلطیاں اب نہیں دہرائیں گے، کھلاڑیوں کو ان کے کردار بتادئیے ہیں، کامران اکمل ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں جبکہ امام الحق کو ہم سیکنڈ وکٹ کیپر کے طور پر تیار کررہے ہیں، ماضی میں ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ میں شاہد خان آفریدی، ڈیرن سیمی اور پولارڈ جیسے کھلاڑی شامل تھے اور ہم پانچوں سیزن میں پلے آف تک پہنچے لیکن اب خاص طور پر کامران اکمل، روی بوپارا اور شعیب ملک سے بہت توقعات ہیں اور مقصد صرف پلے آف مرحلے تک پہنچنا نہیں بلکہ ٹرافی جیتنا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے سابق وزیراعظم
مارچ
امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو
جنوری
صیہونی حلقوں نے نیتن یاہو پر جملے کسے
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور صرف چند صہیونی قیدیوں کی
جون
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو تحفہ
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ
اگست
حکومت نے چینی باشندوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چینی شہریوں کے لئے
جون
امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے
مارچ
اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون فراہم کرے گا
?️ 28 اکتوبر 2025 اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون
اکتوبر
سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا
جولائی