?️
سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کو ایک اچھا موضوع فراہم کیا ہے تاکہ لبنان میں سعودی شکست کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس مرکز نے اپنی رپورٹ کے آغاز میں سوال اٹھایا ہے کہ ریاض لبنان میں اپنے تمام جزو کیوں چھوڑ رہا ہے؟ "کیا اس ملک میں اس کے کچھ اتحادوں کو برقرار رکھنا اور اگر ضروری ہو تو اسے حزب اللہ اور تہران کے خلاف فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کرنا زیادہ منطقی نہیں ہے؟یہ مرکز سب سے پہلے سعودی عرب کو لبنان میں اپنا فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے کیونکہ ولی عہد محمد بن سلمان اپنے ملک کے تمام سابق رہنماؤں کی طرح ہر طرح کے سیاسی تجربے سے محروم ہیں۔
مرکز کا مزید کہناہے کہ بن سلمان نے طاقت کے استعمال سے گریز کیا ہے اور ایران کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے، اس کی ایک اور وجہ لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری ، خاص طور پر بن سلمان کے ہاتھوں ان کی گرفتاری ہے جو ایک توہین آمیز اقدام تھا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم کو بے دخل کرنا اور اپنےداخلی حلیفوں کو قائل کرنا آسان ہے کہ انھوں نے خطےمیں اپنےحامی کو کھو دیا ہے اور بہت کمزور ہو گئے ہیں، دوسرے الفاظ میں ، یہ لبنان میں سنیوں کی شکست کا باعث بنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودیوں نے حریری (لبنان میں ان کے اہم اتحادی) پر پورا اعتماد کھو دیا ہےجبکہ وہ بھی سیاسی اور تجارتی سطحوں پر شدید مایوس ہوچکے ہیں گویا ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو ذاتی بنانا بالکل بھی اچھا خیال نہیں تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریری کے علاوہ سعودیوں کے پاس لبنانی سنیوں کے ساتھ اور بات چیت کرنے کے لیے بہت سے آپشن ہیں۔


مشہور خبریں۔
جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی
?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران
جون
اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
نومبر
بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ
?️ 30 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے سینئر
اپریل
صیہونی آبادکاروں پر فلسطینی مجاہدین کا خوف طاری
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس شہر میں صیہونی آبادکاروں پر مزاحمتی فورسز
جولائی
غزہ کے بارے میں تل ابیب کی درخواست پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی
مئی
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے
نومبر
حاجی آج میدان عرفات میں
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ
جون