🗓️
سچ خبریں:شام کے سرکاری ذرائع کی جانب سے صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے کی اطلاع کے بعد صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اس حکومت کا فضائی دفاع شام کی سرزمین سے داغے گئے میزائل کو روکنے سے قاصر ہے۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے آج (بدھ) کو اطلاع دی کہ شام کی سرزمین سے داغا گیا ایک راکٹ مقبوضہ فلسطین کی حدود میں داخل ہواجبکہ شام کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا کہ آج صبح تقریباً 1:26 بجے، تل ابیب کے لڑاکا طیاروں نے شمال مشرقی بیروت سے الوسطی علاقے کے متعددمقامات کو نشانہ بنایا۔
صیہونی چینل 12 ٹیلی ویژن نے انکشاف کیا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے اس حملے کا جوابی حملہ کیا اور اسرائیلی جنگی طیاروں پر راکٹ داغے، رپورٹ کے مطابق داغے گئے میزائلوں میں سے ایک طیاروے کا تعاقب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی سرزمین میں جا گرا اور صیہونی حکومت کے دفاعی نظام کی طرف سے روکے بغیر حیفا کی فضامیں پھٹ گیا۔
ادھر شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں دو افراد شہید اور چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں،واضح رہے کہ یہ خبر شام کے فضائی دفاع کی جانب سے ایک فضائی حملے کا مقابلہ کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی جنگی طیارے وقتاً فوقتاً لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے ذریعے مشرقی اور شمال مغربی شام میں اہداف پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بارہا اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ضرورت پڑنے پر عراق میں امریکی فوج غزہ میں تعینات ہونے کے لئے تیار
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:انٹرسیپٹ بیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ
فروری
صیہونی بھی یوکرائن بحران کی موجوں پر سوار
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یوکرائنی بحران سے نمٹنے کے لیے اس ملک
مارچ
مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں ایک صہیونی آبادکار زخمی
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے
دسمبر
دوسرے لبنانی وزیر نے یمنی جنگ پر تنقید کی
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے وزیر زراعت عباس الحاج حسن حزب اللہ کی
دسمبر
امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کی لہر
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور حماس کی فوج کے درمیان براہ راست
مئی
روس کی ضمانت کے بغیر بائیڈن نے یوکرین کا دورہ کرنے کی ہمت نہیں کی: ماسکو
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جو بائیڈن
فروری
جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے
اکتوبر
قابض صیہونی ریاست میں آسمان چھوتی مہنگائی؛ وجہ؟
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے مرکزی ادارہ شماریات نے مقبوضہ علاقوں میں
فروری