صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں ٹرک سے کچلے جانے والے 73 سالہ فلسطینی مجاہد شیخ سلمان الہذالین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سرکردہ فلسطینی مجاہد شیخ سلیمان الہذالین کو ایک ہفتے قبل،صیہونی فوجی نے اپنے ٹرک سے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، فلسطینی ذرائع نے الخلیل کی عوامی استقامتی تحریک کے سرکردہ رہنما شیخ سلیمان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ النقب کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں جبکہ ایک فلسطینی لڑکی کو صیہونی فوجی اغوا کرکے لے گئے۔

کہا جارہا ہے کہ آج صبح ایک بار پھر نقب کے گاؤں اطرش کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور صیہونی فوجیوں نے کم سے کم ایک سو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں پچھلے کئی روز سے صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

🗓️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے

یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق

🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد

اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج کرنے والے وکلا واپس روانہ، ریڈ زون کے راستے کھل گئے

🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج

عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

🗓️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

پنجاب پولیس کے عجیب و غریب کارنامے

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے