?️
آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ ایسا کیوں ہے اگر نہیں معلوم تو ہم بتابے ہیں۔ دنیا کا ہر شخص اشیاء کو میٹھا بنانے کے لئے شکر کا استعمال کرتے ہیں جو کہ سلو پایزن ہے ۔ پھر سوال یہ ہے کہ مٹھاس کےلئے کیا کریں تو گڑ کا موازنہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے جبکہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے صرف جسم کو کیلوزیر حاصل ہوتی ہیں جو کہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ ذیابطیس جیسی بیماری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔
دوسری جانب گڑ کے اندر کئی ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، آئیے گڑ کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
گڑ کھانے سے پیٹ سے جڑے بہت سے مسائل ختم ہو جاتے ہیں، اگر آپ گیس یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو کھانے کے بعد تھوڑا سا کھانے سے یہ دونوں مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔
اگر بھوک نہیں لگتی ہو یا بھوک لگنے کے باوجود کھانا کھانے کا دل نہیں کرتا تو اس کا استعمال کریں، کم سے کم دن میں تین بار کھائیں اس سے آپ ٹھیک طریقے سے کھانا کھا سکیں گے اور صحت بھی ٹھیک رہے گی۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ روزانہ گڑ کا استعمال ضرور کیا کریں۔
جسم میں خون کی کمی کے لیے روزانہ اس کا استعمال کریں، اس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
اس کے علاوہ تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھی استعمال نہایت مفید ہے۔ گڑ میں کیلشیئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
گڑ کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے، جگر کی صحت کے لیے مفید ہےاور سر کا درد دور کرتا ہے۔
اس کے علاوہ گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کا رنگ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے، گڑ کا استعمال وزن میں کمی بھی لاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے
اکتوبر
پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک
مئی
جدہ میں آرامکو کی تنصیبات تقریباً مکمل طور پر جل چکی ہے: المیادین
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: المیادین نے ہفتہ کی صبح جدہ میں آرامکو آئل ریفائنری
مارچ
غزہ کے 80 فیصد لوگ اندھیرے میں اور بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں:عالمی ریڈ کراس
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:ورلڈ ریڈ کراس کمیٹی کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں
اگست
امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین
جون
اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی تقرری میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا کردار؛ پردے کے پیچھے طول و عرض اور زاویہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے بارے میں نیتن یاہو
اگست
بھارت کے خلاف امریکی پابندیوں کی سرگوشیاں، سینیٹرز مخالف
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس میں ورجینیا کے سینیٹر مارک وارنر نے کہا
اکتوبر
کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کا معاملہ، چند وزراء نے سمری پر دستخط نہیں کئے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے معاملے
نومبر