پنجاب کے وزیر اعلی کے آفس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی

وزیر اعلی

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جیل خا نہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں وزیراعلی آفس کے اخراجات 76 فیصد تک کم ہو چکے ہیں اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیر اعلی آفس کے مختلف مدوں میں کئے گئے اخراجات کو پبلک کر دیاہے-

انہوں نے بتایا کہ سابق دور 2017-18 ء میں وزیر اعلی آفس میں 173 گاڑیاں زیر استعمال تھیں جبکہ 2020-21ء میں صرف 110 گاڑیاں زیر استعمال ہیں – ان میں افسروں اور سٹاف کے زیر استعمال گاڑیاں شامل ہیں – سابق دور 2017-18ء میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں اخراجات صرف ڈیڑھ کروڑ روپے تک محدود رہے-2017-18ء میں سی ایم آفس کی گاڑیوں میں 3لاکھ 72 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا جبکہ 2020-21ء میں صرف 2 لاکھ 28 ہزار لیٹرآئل استعمال ہوا-2017-18ء میں سی ایم آفس میں فیول کی مد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ 2020-21ء میں پٹرول کے نرخ بڑھنے کے باوجود صرف 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے-2017-18ء میں سی ایم آفس کے نان سیلری اخراجات 24 کروڑ روپے تھے جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر2020-21ء میں اس مد میں صرف 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے- انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کی مد میں 2017-18ء میں 9 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے-

اسی طرح 2017-18ء میں وزیر اعلی کے صوابدیدی فنڈز سے 9 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں صرف 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے -انہی 2 سالوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ حقائق سامنے آتے ہیں کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلی آفس کی گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات میں 64 فیصد، گاڑیوں کے فیول چارجز کی مد میں 39 فیصد، گاڑیوں کے استعمال میں 36 فیصد، دیگر فیول کے استعمال میں 23 فیصد، نان سیلری اخراجات میں 40 فیصد، انٹرٹینمنٹ اور گفٹ میں تقریبا 50 فیصد کمی آچکی ہے -سابقہ دور حکومت میں 2017-18 ء کی نسبت 2020-21 میں وزیر اعلی کی صوابدیدی گرانٹ کے اخراجات 76 فیصد کم ہیں –

ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلی آفس کے امور میں شفافیت کو ہر صورت میں ترجیح دی جاتی ہے-فیول اخراجات اور فنڈز وغیرہ کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں تاہم بعض امور کے بارے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر معلومات پبلک نہیں کی جا سکتیں – انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر کفایت شعاری اور شفافیت اپنانے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں – وزیر اعلی آفس میں گزشتہ ادوار کی طرح شاہانہ اخراجات کا سلسلہ بند ہو چکا ہے -اہم مدات میں صرف ضروری اخراجات کئے جاتے ہیں – وزیر اعلی آفس سے ملحق ایک ہی سرکاری رہائش گاہ ہونے کی وجہ سے بھی اخراجات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا، جسٹس رضوی

?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں

نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، مرتضیٰ وہاب کا کینال منصوبہ ختم کرنے مطالبہ

?️ 20 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کر دیے، مراد علی شاہ کا دعویٰ

?️ 5 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ

اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد( سچ  خبریں) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ

بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن

حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی

?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قیمتوں میں

پاکستان مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

?️ 2 جون 2022لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے