وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر امریکی صدر کی خاموشی پر کڑی تنقید کی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اصرار کرتا ہے کہ کشمیر اسکا اندرونی معاملہ ہے اگر ایسا ہے تو ہم کیوں باہمی مذاکرات کی بات کرتے ہیں بھارت مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنے کا پروپیگنڈا کرتا ہے ہمیں سوچنا ہے کہ کیا ہم جنوبی ایشیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے کوئی بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے اور نئی امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا بند کرے گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اب بدل رہا ہے ہم ایک نئی سیاسی جماعت ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں ۔ ماضی میں ہم جیوپولیٹیکل محل وقوع جبکہ آج ہم جیو پولیٹیکل اکانومی کی بات کرتے ہیں ہم خطے میں تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں مگر اس میں رکاوٹ بھارت ہے.
وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ ہمیشہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتی ہے اس سے امید ہے کہ وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا بند کرے گی ۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم آپ کے بھارت سے سفارتی تعلقات کا احترام کرتے ہیں مگر جموں و کشمیر گذشتہ 18 ماہ سے محاصرے میں ہے کیا بھارت اس محاصرے اور ذرائع ابلاغ پر ساری عمر قدغن لگا سکتا ہے ۔ میں یورپی یونین سے بھی اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی توقع کرتا ہوں۔

حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے متعدد بیانات دیے گئے ہیں جن میں خطے میں چین کے اثر رسوخ کے خلاف بھارت پر بڑھتا ہوا انحصار ظاہر ہورہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں خطے کی متنازع حیثیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں اس علاقے کو ”بھارت کا جموں کشمیر” کہا گیا تھا۔

اس پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں تبدیل نہیں ہوئی اور امریکا اب بھی کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ سمجھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا ایک نئا گروہ فلسطینیوں کے ہاتھوں گرفتار

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس تناظر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی

Indonesia’s Largest Fleet Of Taxis Teams Up To Beat Ride-hailing Apps

?️ 30 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے بی جے پی کے

جاپانی وزیراعظم: میں استعفیٰ دے دوں گا/مجھے امید ہے کہ پارٹی تقسیم پر قابو پالے گی

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیراعظم نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ

رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے