شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شام

🗓️

سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجہ میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
عراق کے التجاہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق التجاہ نے اطلاع دی ہے کہ متعدد میزائلوں نے شام کے شہر دیر الزور کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع کونیکو گیس کمپنی کے قریب امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

نیوز میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا،تاہم عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ دیر الزور کے شمالی محور پر واقع تھانیز حالیہ مہینوں میں اس اڈے کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ اڈہ در حقیقت امریکی رائفل مینز کی موجودگی کا بنیادی مرکز ہے جس کا اصل مشن شام کے تیل کے وسائل کو لوٹنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا تاہم ملکی اور غیر سطح پر ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ یہاں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے تیل کے ذخائر لوٹنےکے لیے آیا تھا جو آج تک لوٹ رہا ہے کیونکہ اس نے داعش کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے بجائے اس کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں انھیں کھانے پینے کی اشیاسے لے کر پناہ اور فوجی تربیت دینے تک کے اقدام شامل ہیں

 

مشہور خبریں۔

بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:   بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ عالمی تاریخ میں ایک نئے دور کی طرف اشارہ ہے: انگریز ماہر

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بہت

غزہ کے کھنڈرات سے مزاحمت کا معجزہ

🗓️ 8 اپریل 2025 سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس الیکٹرانک

نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش

🗓️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

🗓️ 8 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری

روس کی شام اور ترکی سے امیدیں

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک

کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا:چیف جسٹس

🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے