?️
سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے ان شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے مملکت خداد پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 6 ستمبر ”یوم دفاع پاکستان “ ہمت ، شجاعت اور بہادری کی ایک لازوال داستان ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے 6ستمبر 1965کو رات کی تاریخی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام کے سامنے اسے منہ کی کھانی پڑی۔انہوںنے کہا کہ ایک مضبوط ، مستحکم اور خوشحال پاکستان نہ صرف خطے میں امن وسلامتی بلکہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کا بھی ضامن بھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں غلام محمد خان سوپوری، غلام نبی وار،سید بشیر اندرابی، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ ، زمرودہ حبیب، فیاض حسین جعفری ، خواجہ فردوس ، سبط شبیر قمی ،محمد عاقب، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، محمد شفیع لون ، شیخ معراج ،جموں کشمیر مسلم لیگ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک حریت جموں کشمیر نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن اور جنوبی ایشیا کے امن کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کے تکبر اور گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے۔ پاکستان نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریو ں کی منصفانہ جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت کا ایک بڑا وکیل ہے جو ہر عالمی اور علاقائی فورم پر کشمیر کاز کی وکالت کررہا ہے۔
دریں اثنا ءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ،سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، محمد سلطان بٹ، زاہد اشرف، گلشن احمد ، الطاف احمد بٹ اور امتیاز وانی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی واحد امید ہے ، کشمیری اپنی بھر پور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کے مشکورہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے اور اس نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے 10 لاکھ سے زائدفورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کررکھے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا بہترین حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من و عن عمل درآمد میں ہی مضمر ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر
جون
عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، علیمہ خان
?️ 7 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
سی این این: ٹرمپ جلد از جلد ایرانی حکام سے ملاقات کے خواہاں ہیں
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو حکم دیا ہے
جون
وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر
اپریل
صیہونی حکومت کے ساتھ چین کے تعاون میں کمی
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چک شومر نے صیہونی حکومت
اکتوبر
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست
لبنانی عوام کے لیےاسرائیل کے خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: ماہرین نے صہیونی ریجن کی جانب سے لبنان کے رہائشی
جون
ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ
اکتوبر