?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہےانہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وہ میچ دیکھنے ضرور جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ ہم آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، 5 مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے قبل ‘سیکیورٹی خدشات’ کی وجہ بتا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔
نیوزی لینڈ 2003 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہا تھا اور اس کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اکتوبر کے دورہ پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ کے لیے یہ شرم کی بات ہے، آخری لمحات کا یہ فیصلہ کھیل کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچائے گا، امید ہے کہ پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے سیکیورٹی کے مسائل حل کیے جا سکیں’۔


مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں
اگست
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی
شکست کا تلخ ذائقہ یا فتح کی شام؟ امریکی ذرائع ابلاغ ٹرمپ کے بیانیے کے خلاف
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ چالیس روزہ جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
حکمران جماعت کا وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
?️ 17 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین
دسمبر
ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم
جنوری
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا
?️ 5 اکتوبر 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ
اکتوبر
حماس عہدیدار: ہم ٹرمپ کے پلان کے 2 نکات پر کبھی متفق نہیں ہوں گے
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار نے ٹرمپ کے منصوبے کی تحریک
اکتوبر
غزہ کے خلاف انخلا کی جنگ جاری رہنے پر اسرائیلی فوج کے خاتمے کے بارے میں انتباہ
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ نے غزہ میں جنگ کسی
جولائی